کاروار:5/اگست (ایس اؤنیوز)ریاستی ایندھن وزیر ڈی کے شیوکمار کے گھر اور ان کی ملکیت کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس چھاپہ ماری کو لے کر اترکنڑا ضلع کے انکولہ، کمٹہ ، منڈگوڈ، یلاپور، ہوناور ، بھٹکل سمیت مختلف مقامات پر کانگریس پارٹی کے لیڈران، کارکنان وغیرہ نے احتجاج درج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف انتقامی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
انکولہ :انکولہ میں بلاک کانگریس کی طرف سے چھاپہ ماری کی کڑی مذمت کرتے ہوئے تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد کرتے ہوئےچھاپہ ماری کے لئے سی آر پی ایف کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو نظر انداز کیا ہے، گجرات راجیا سبھا انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کی گئی کارستانی بی جےپی کے مرکزی حکومت کی بزدلی کو ظاہر کرتی ہے۔ ماہی گیر بورڈ کے صدر راجیندر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی کے ذریعے 150غریب ہلاک ہوئے ، یہی مودی حکومت کا عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہونے کی بات کہتے ہوئے طنز کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے جمہوریت کا قتل ہونے کا الزام لگایا۔ بلاک کانگریس صدر پانڈورنگا گوڈا، کے ایچ گوڈا، بلدیہ صدر منجوناتھ نائک، شمش شیخ، سکرو گوڈا، نواز شیخ، راجو ہری کنتر، جگدیش کھاروی، گنپتی نائک، عبدالستار خان وغیرہ موجود تھے۔ ونو د نایک نے شکریہ اداکیا۔
کمٹہ :کمٹہ میں بھی بلاک کانگریس کی طرف سے گبس سرکل پر احتجاج کرتے ہوئے پارٹی لیڈران نے کہاکہ کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے یہ چھاپہ ماری کئے جانے کاالزام لگیا۔ بلاک کانگریس صدر وی ایل نائک، روی کمار موہن شٹی ، تارا گوڈا، گایتری گوڈا، آنند نائک وغیرہ موجود تھے۔
منڈگوڈ:منڈگوڈ تعلقہ بلاک کانگریس صدر روی گوڈا پاٹل کی قیادت میں شہر میں احتجاج کرنےکے بعد تحصیلدار کے ذریعے ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپا گیا۔ میمورنڈم میں ریاستی سرکارکے بہترین کارکردگی سے حسد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ریاستی کابینہ کے وزراء کو نشانہ بنایا ہے۔ مرکزی حکومت کے پچھلے تین سالوں کی صفر والی ترقی پر پردہ ڈالنےاور گجرات راجیا سبھاانتخابات کے پیش نظر بی جے پی غلط راستہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ تعلقہ پنچایت صدر دراکشاینی ، پنچایت صدر محمد رفیق انعامدار، نائب صدر پکریپا انٹال، گنپتی سمیت کئی لیڈران و کارکنان موجود تھے۔

یلاپور:یلاپور بلاک کانگریس اور یوتھ کانگریس کی طرف سےمشترکہ طورپر چھاپہ ماری کی مذمت میں احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا اور تحصیلدار کے ذریعے سرکار کو میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں کہاگیا کہ مرکز کی مودی سرکار آئینی اداروں کو غلط استعمال کرتے ہوئے انتقامی سیاست کرنے کا رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے الزام لگایا۔ بی جے پی قومی صدرامیت شاہ اور وزیر اعظم مودی نفرت کی سیاست کررہے ہیں۔ کروڑوں کا روپیہ خرچ کرکے بی جےپی لیڈرنے اپنی بیٹی کی شادی کی تو اس وقت انکم ٹیکس کے چھاپے کیوں نہیں ہوئے؟خود مجھ پر بھی انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے ہیں، اس وقت بڑی بڑی رقومات ملنے کی خبریں پھیلائی گئیں، اس کے بعد عوام کوپتہ چلا کہ سچ کیا ہے۔